نیا لوکل گورنمنٹ آرڈیننس چیلنج، صدر کو نوٹس جاری

(قدرت روزنامہ)اسلام آباد کے بلدیاتی نمائندوں نے نیا لوکل گورنمنٹ آرڈیننس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری قانون کو نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت نے 11 جنوری تک سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری قانون سے جواب طلب کر لیا۔

لوکل گورنمنٹ آرڈیننس2021، پنجاب اسمبلی میں پیش

عدالتِ عالیہ نے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 11 جنوری کو طلب کر لیا۔

درخواست گزاروں نے عدالت میں مؤقف اپنایا ہے کہ میئر کا براہِ راست انتخاب اور ڈپٹی میئرز کا عہدہ ختم کرنا خلافِ قانون ہے۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ چلانے کے لیے غیر منتخب افراد کی کونسل بھی خلافِ قانون ہے۔

درخواست گزاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ 2015ء کے قانون کی موجودگی میں آرڈیننس کے ذریعے نیا نظام آئین سے متصادم ہے۔