نیا لوکل گورنمنٹ آرڈیننس چیلنج، صدر کو نوٹس جاری

(قدرت روزنامہ)اسلام آباد کے بلدیاتی نمائندوں نے نیا لوکل گورنمنٹ آرڈیننس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا . اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری قانون کو نوٹس جاری کر دیا .

عدالت نے 11 جنوری تک سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری قانون سے جواب طلب کر لیا . لوکل گورنمنٹ آرڈیننس2021، پنجاب اسمبلی میں پیش عدالتِ عالیہ نے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 11 جنوری کو طلب کر لیا . درخواست گزاروں نے عدالت میں مؤقف اپنایا ہے کہ میئر کا براہِ راست انتخاب اور ڈپٹی میئرز کا عہدہ ختم کرنا خلافِ قانون ہے . درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ چلانے کے لیے غیر منتخب افراد کی کونسل بھی خلافِ قانون ہے . درخواست گزاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ 2015ء کے قانون کی موجودگی میں آرڈیننس کے ذریعے نیا نظام آئین سے متصادم ہے . . .

متعلقہ خبریں