حریم شاہ کا سندھ کے صوبائی وزیر سے شادی کا دعویٰ غلط
(قدرت روزنامہ)متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کا رواں برس پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سے شادی کا دعویٰ غلط نکلا۔
حریم شاہ نے اپنے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ انہوں نے سندھ کے وزیر سے شادی کا دعویٰ محض شغل میلہ لگانے کے لیے کیا تھا ۔
حریم شاہ کا رواں برس جون میں سندھ کے وزیر سے شادی کے دعوے نے تہلکہ مچا دیا تھا اور اسمبلی تک حریم شاہ کی شادی کی باتیں پہنچ گئی تھیں۔
بعد ازاں صوبائی وزراء کی جانب سے بھی وضاحتیں سامنے آئی تھیں لیکن اب حریم شاہ نے اس دعوے کے جھوٹے ہونے کا اعتراف بھی خود ہی کرلیا۔
حریم شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے رواں برس جون میں ہی شادی کی تھی، لیکن بلال شاہ سے کی تھی، اب بلال شاہ کون ہیں اس کی وضاحت وہ ابھی بھی نہیں دینا چاہتیں۔