تیسرے بلیو ٹک پر کام نہیں کررہے، واٹس ایپ انتظامیہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو جعلی خبروں سے متعلق خبردار کیا ہے۔

ویب بیٹا انفو کی ٹویٹ میں واٹس ایپ کی بلیوٹک سے متعلق خبروں کو مسترد کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ تیسرے بلیو ٹک پر کوئی کام نہیں کررہی۔

ویب بیٹا انفو کا کہناہےکہ واٹس ایپ اسکرین شاٹ معلوم کرنےکیلئے کسی تیسرے بلیو چیک پر کام نہیں کررہا ہے۔