کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دن میں موسم گرم رہنے کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دن کے وقت موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سے 35ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
آج کم سے کم درجہ حرارت 25ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 84فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر میں مغرب سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
