کراچی میں موسم گرم رہنے کا امکان، بارش کہاں ہوگی؟

صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم وخشک رہنے کا امکان ہے


کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران موسم نسبتاً گرم رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم وخشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ضلع جامشورو میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

WhatsApp
Get Alert