سونے کی قیمت میں پھر اضافہ؟ 20 اپریل 2026 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔ ہفتے کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 500 روپے کا اضافہ جبکہ چاندی فی تولہ قدر میں 118 روپے مہنگی ہوگئی۔سونے اور چاندی کے یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ ریٹس کے مطابق آج 24 قیراط فی تولہ سونا 4 ہزار 500 روپے اضافے سے 5 لاکھ 6 ہزار 62 روپے کا ہوگیا ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونا 3 ہزار 858 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 33 ہزار 866 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونا 3 ہزار 536 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 97 ہزار 724 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔
مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کا رجحان جاری ہے جہاں فی تولہ چاندی 118 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 562 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 101 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 340 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں فی اونس سونا 45 ڈالر بڑھ کر 4837 ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ عالمی سطح پر چاندی کی قیمت 1.18 ڈالر بڑھ کر 80.78 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ بھی مسلسل دباؤ میں ہے جس کے نتیجے میں قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
