اداکارہ میرا کیساتھ پوڈ کاسٹ تنازعہ پر ارشاد بھٹی نے وضاحت جاری کردی

پوڈکاسٹ دراصل ایک پیڈ پروگرام تھا جس کے لیے میں نے ایجنٹ کمپنی کے ذریعے ادائیگی کی، پوڈکاسٹ میں پوچھے گئے سوالات نئے نہیں تھے بلکہ ان موضوعات پر ماضی میں متعدد بار بات ہو چکی ہے، پوڈکاسٹ سے قبل اداکارہ میرا صاحبہ سے ملاقات اور تمام معاملات پر گفتگو ہو چکی تھی، ارشاد بھٹی


لاہور(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر اداکارہ میراکے ساتھ پوڈکاسٹ تنازعہ متعلق جاری بحث کے بعد صحافی ارشاد بھٹی نے تفصیلی وضاحت جاری کرتے ہوئے اپنا موٴقف پیش کردیا ہے۔ ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ کہ مذکورہ پوڈکاسٹ دراصل ایک پیڈ پروگرام تھا جس کے لیے میں نے ایجنٹ کمپنی کے ذریعے ادائیگی کی۔ تفصیلات کے مطابق صحافی ارشاد بھٹی اداکارہ میرا کے ساتھ ذاتی نوعیت کے سوالات پوچھنے پر کافی تنقید کی زد میں ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے صحافی ارشاد بھٹی اپنے پوڈ میں ادا کارہ میرا سے کیپٹن نوید سے متعلق سوال پوچھتے ہیں جس پر میرا جواب دینے انکار کردیتی ہیں اور پروگرام سے اٹھ کر چلی جاتی ہیں۔ اسی پر ارشاد بھٹی نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پوڈکاسٹ دراصل ایک پیڈ پروگرام تھا جس کے لیے میں نے ایجنٹ کمپنی کے ذریعے ادائیگی کی۔
میرے مطابق مہمانوں کا معاوضہ لینا معمول کی بات ہے اور یہ ان کا حق بھی ہوتا ہے، تاہم یہ کسی فلم کی تشہیری مہم نہیں بلکہ صرف انٹرویو تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پوڈکاسٹ میں پوچھے گئے سوالات نئے نہیں تھے بلکہ ان موضوعات پر ماضی میں متعدد بار بات ہو چکی ہے، عدالتوں میں کیسز زیر سماعت رہے اور میڈیا پر بھی تفصیل آ چکی ہے۔ ارشاد بھٹی کے مطابق پوڈکاسٹ سے قبل اداکارہ میرا صاحبہ سے ملاقات اور تمام معاملات پر گفتگو ہو چکی تھی، اس لیے سوالات نہ تو اچانک تھے اور نہ ہی مہمان کے لیے غیر متوقع تھے۔
انہوں نے کہا کہ پوڈکاسٹ کے اختتام پر اداکارہ خوشگوار انداز میں آئندہ قسط میں مزید سوالات کے جواب دینے کا وعدہ بھی کرچکی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں گفتگو پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔ میزبان نے آخر میں ناقدین کی رائے کا احترام کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو انداز بہتر بنانے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے تو وہ اس فیڈبیک کو اہمیت دیتے ہیں، جبکہ اس معاملے پر مزید تفصیل اپنے وی لاگ میں بیان کریں گے۔

WhatsApp
Get Alert