پا کستا نیو ں کے لئے ا چھی خبر ، پا کستا ن سے ا یر ا ن ر یلو ے ٹر یک جلد شر و ع ہو گا ، وزیر ریلوے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان سے ایران کے لیے جلد ریلوے ٹریک کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریلوے نیٹ ورک مستقبل میں یورپ تک بھی توسیع پائے گا، جبکہ کراچی سرکلر ریلوے کی تعمیر سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ گزشتہ 25 برس سے کام کر رہے ہیں۔
ریلوے کے 14 اسکولوں، رائل پام اور 7 اسپتالوں کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے، جبکہ 28 مئی تک ریلوے کو ڈیجیٹلائز کرنے کا منصوبہ تھا جو عالمی حالات کے باعث ایک ماہ تاخیر کا شکار ہوا ہے۔
وفاقی وزیر کے مطابق روہڑی–کراچی ٹریک سب سے پرانا اور مشکل ٹریک ہے جو 1861 سے 1868 کے دوران بنایا گیا تھا۔ وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ 480 کلومیٹر طویل اس ٹریک کو تقریباً 2 ارب ڈالر کی لاگت سے ازسرنو تعمیر کیا جائے گا، جس پر مجموعی طور پر تقریباً 700 ارب روپے خرچ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ روہڑی سے نوکنڈی 900 کلومیٹر اور نوکنڈی سے تفتان 87 کلومیٹر کے ٹریک کی بحالی بھی جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ریلوے نہیں چلے گی تو پاکستان نہیں چلے گا”۔
