وزیراعظم نے شاہ زین بگٹی کو معاون خصوصی مقرر کردیا


اسلام آباد(قدرت نیوز) وزیراعظم عمران خان نے شاہ زین بگٹی کومعاون خصوصی مقرر کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے ناراض بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات کے لیے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کو معاون خصوصی مقرر کردیا، کابینہ ڈویژن نے شاہ زین بگٹی کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

شاہ زین بگٹی کو معاون خصوصی برائے ہم آہنگی بلوچستان مقرر کیا گیا اور انہیں وفاقی وزیر کا درجہ دیا گیا ہے۔ شاہ زین بگٹی ناراض بلوچ رہنماوں سے سیاسی اور قومی ہم آہنگی پر بات کریں گے۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل گوادر میں خطاب کے موقع پر ناراض بلوچ رہنماؤں سے بات کرنے کا اعلان کیا تھا۔