عو ا م پر مہنگا ئی کا ا یک ا ور و ا ر ، گھی ا ور آ ئل کی فی کلو قیمت میں 30 ر و پے کا ا ضا فہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باوجود ملک میں مہنگائی کی شرح میں کوئی واضح کمی نہ آ سکی۔
ہول سیل مارکیٹ میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کریانہ مرچنٹس کے مطابق درجہ اول کے گھی اور آئل کی فی کلو قیمت میں 30 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 560 روپے سے بڑھ کر 590 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح درجہ دوم کا آئل بھی 35 روپے مہنگا ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 510 روپے سے بڑھ کر 545 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
مزید برآں، درجہ دوم کے گھی کی قیمت میں 25 روپے فی کلو اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد قیمت 510 روپے سے بڑھ کر 535 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث عوامی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
