میرب علی کے عاصم اظہر، ہانیہ عامر کی وجہ سے انسٹا فالوورز بڑھے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ و ماڈل میرب علی کی جانب سے اپنے انسٹا گرام فالوورز کی تعداد بڑھنے سے متعلق بات کی گئی ہے . میرب علی کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو دیئےگئے ایک حالیہ انٹرویو کی مختصر اور متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں .

شو کے دوران میرب علی نے بتایا ہے کہ ’اُنہیں اکثر سننے کو ملتا ہے کہ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اُن کے فالوورز کی تعداد عاصم اظہر کی وجہ سے بڑھی ہے، اُنہیں انسٹا گرام پر فالوورز بھی عاصم اظہر کے مشہور ہونے کے سبب ملے ہیں، اُنہیں یہ بات بالکل پسند نہیں آتی ہے اور ایسا بالکل بھی نہیں ہے . ‘

میرب علی کامزید کہنا تھا کہ ’اُنہیں گھر والوں کی جانب سے اداکاری کی اجازت نہیں تھی، عاصم اظہر نے اُن کے بڑے بھائی رامیس سے اداکاری کی آفر قبول کرنے سے متعلق بات کی تھی، رامیس کو شوبز انڈسٹری پسند نہیں تھی، رامیس کا ماننا تھا کہ وہ ابھی چھوٹی ہیں اور اُنہیں اداکاری میں نہیں آنا چاہیے . ‘
دوسری جانب میرب علی کی اِن پوسٹس کے کمنٹ باکس میں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے متعدد تبصرے کیے جا رہے ہیں . صارفین کا کہنا ہے کہ میرب علی کو عاصم اظہر نہیں بلکہ اداکارہ ہانیہ عامر کی وجہ سے شہرت اور انسٹا گرام فالوورز ملے ہیں . . .

متعلقہ خبریں