سولر کی وجہ سے لاہور ریجن میں دن کے وقت بجلی کا شارٹ فال ختم

لاہور(قدرت روزنامہ)عوام کی جانب سے سولر کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے لسیکو ریجن میں دن کے وقت شارٹ فال ختم ہو گیا۔
ذرائع کے مطا ق لسیکو ریجن میں طلب 2300 میگاواٹ اور کوٹہ بھی اتنا ہی ہے، دن کے وقت لوڈ شیڈنگ کی ضرورت نہیں پڑ رہی۔
لیسکو ذرائع کا کہنا ہے رات کو وقت طلب 3 ہزار میگا واٹ اور کوٹہ 26 سو میگاواٹ ہے، ایک سے دو گھنٹے شہروں اور دیہات میں 4 گھنٹے کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہے۔
لیسکو ذرائع کے مطابق چند روز تک صورتحال مکمل بہتر ہو جائے گی۔
