سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے یوٹیوبرز کو آئینہ دکھا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے یوٹیوبرز کو آئینہ دکھا دیا۔
اپنے ویلاگ میں سہیل وڑائچ کاکہناتھا کہ یوٹیوبرز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے قانونی جواز کی بات تو کرتے تھے،لیکن یہ بتائیں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سفارتی سطح اورانٹرنیشنل ریلیشن میں کمال کر دکھایا۔ان کاکہناتھا کہ ٹھیک ہے سیاستدان منتخب ہوتے ہیں لیکن اگر کوئی صلاحیتوں میں ان سے بڑا ہو،کیااس پر بات نہیں ہوگی،کیا اس کی Acceptenceنہیں ہوگی،ان کاکہناتھا کہ میں ہمیشہ سے فوج کے سیاست میں آنے کے خلاف ہوں،فیلڈ مارشل نے اب تک کوئی ایسا کام نہیں کیا، جس کو آپ آئین کی خلاف ورزی کہیں،
مجھے اچھی طرح یاد ہے جب عمران خان کا دور تھاسعودی عرب سمیت تمام خلیجی ریاستوں سے ناراضگی تھی، امریکہ پر الزامات لگائے جارہے تھے،ایران کے آخری دورے میں بھی جھگڑا ہو گیاتھا، آئی ایم ایف کے ساتھ جو کیااس کے نتیجے میں ہمیں دوبار اتنی شدید پابندیاں برداشت کرنی پڑیں جو ابھی تک برداشت کررہے ہیں، قرضہ کوئی ہمیں دیتا نہیں تھا،اب قرضہ ملنا بھی شروع ہو گیا، پاکستان کی عزت بھی شروع ہو گئی،امریکی نائب صدر بھی آ گیا۔
سہیل وڑائچ نے کہاکہ سوال یہ ہے کہ جب آپ لوگوں کا جوجھوٹا بیانیہ تھاوہ بے نقاب ہو گیا تو کم از کم آپ معافی مانگ لیں، لیکن آپ کبھی معافی نہیں مانگیں گے،آپ ایک اور نیا جھوٹا بیانیہ بنائیں گے،اگلی بات پر چلے جائیں گے پچھلی ہسٹری کو بھول جائیں گے، تاریخ میں ہر ہر لفظ ریکارڈ ہوتا ہے آپ کی اگر پرانی تاریخ نکالی جائے اور آپ کے ہر دعویٰ کو چیک کیا جائے۔
سینئر صحافی کاکہناتھا کہ افسوس نہ حکومت یہ کرتی ہے نہ مقتدرہ یہ کرتی ہے،نہ ان کے پاس ایسا کوئی سسٹم ہے کہ وہ آپ کے ماضی کی کہی ہوئی باتوں کو نکالےاور بتائے کہ کس طرح وہ ایک ایک کرکے غلط ثابت ہوئیں،میرا خیال ہے کہ آپ کا نکتہ نظرسرعام بے نقاب ہو جائے گا۔
معروف تجزیہ کار کاکہناتھا کہ سیاسی مخالفت ہوتی ہے ،حکومتوں سے سیاسی مخالفت ہوتی ہے بعض اوقات فوج کے اقدامات پر بھی آپ کو اعتراضات ہوتے ہیں،لیکن مخالفت کی ایک حدود ہوتی ہے ، جب آپ کی حدود ریاست کو چھونے لگے،پھر مسئلہ پیدا ہوتا ہے،آپ پھر سیاست کیلئے نہیں، ریاست کیلئے مسئلہ بن جاتے ہیں، اگر ریاست نہیں ہوگی تو پھر کونسی سیاست ،کونسی سیاست پارٹی ،جیسے فیلڈ مارشل نے سیاست پر جھاڑو پھیر دی ہے۔
عمران خان کے دور میں پوری دنیا میں پاکستان تنہا ہوگیا تھا سعودی عرب امریکہ گلف حالات خراب تھے آج الحمدللہ حالات بہت بہتر ہیں یہ جو آرمی چیف پہ تنقید کرتے ہیں بتائیں انہوں نے کون سے آئین کی خلاف ورزی کی ؟ ہاں عمران خان کیساتھ نہیں کھڑے یہ خلاف ورزی ہے ؟ یوتھیوں کی یوٹیوبر کی آتما… pic.twitter.com/cRSFtrUodm
— محفوظ الرحمن اعوان (@mahfooz51871) April 19, 2026
