خا نہ کعبہ کی مقد س د یو ا ر و ں کا د ل کو چھو لینے و ا لا نا یا ب نظا ر ہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسجد الحرام میں بیت اللہ شریف کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ غلافِ کعبہ کو تین میٹر بلند کر کے چاروں اطراف سفید کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر بیت اللہ شریف کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن کو دیکھ کر روحانیت اور ایمان تازہ ہوجاتا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل مزید نئی تصاویر میں خانہ کعبہ کی مقدس دیواروں کا دلکش اور دیدہ زیب منظر نے دیکھنے والوں کا اپنے سحر میں مبتلا کردیا ہے۔
دوسری جانب حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق بیت اللہ شریف کی اندرونی و بیرونی دیواروں کی مرمت کا عمل گزشتہ ہفتے شروع ہوا تھا، جسے مجموعی طور پر 47 گھنٹوں میں مکمل کیا گیا۔ اس عمل میں مقامِ ابراہیم کی خوبصورتی اور دیکھ بھال بھی شامل رہی۔

WhatsApp
Get Alert