’بانی کی ہدایت ہے کہ محمود اچکزئی کے فیصلے کو ماننا ہے، وہ ناراض ہیں تو انہیں منائیں گے‘


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا ہے کہ محمود خان اچکزئی کی کوئی ناراضی ہے تو اسے دور کريں گے۔
میڈيا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہاکہ محمود خان سے ابھی بات نہیں ہوئی کہ وہ جلسے میں کیوں نہیں آئے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات ہیں کہ محمود اچکزئی کے فیصلے ماننے ہیں ۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سہیل آفریدی سے ملاقات ہوئی ہے لیکن تفصیل نہيں بتا سکتا۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے سہیل آفریدی کو ہدایت کی ہے کہ محمود خان اچکزئی کو اعتماد میں لیں۔
محمود اچکزئی نے اعتماد میں نہ لیے جانے پر تحریک انصاف کے گزشتہ دو جلسوں میں شرکت نہیں کی تھی۔

WhatsApp
Get Alert