امریکا اور ایران کشیدگی کے تناظر میں ایرانی کرنسی کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی سامنے آگئی

ایف آئی اے نے تقریباً 21 کروڑ روپے مالیت کی ایرانی کرنسی قبضے میں لے لی


پشاور(قدرت روزنامہ)امریکا اور ایران کشیدگی کے تناظر میں ایرانی کرنسی کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی سامنے آگئی، ایف آئی اے نے تقریباً 21 کروڑ روپے مالیت کی ایرانی کرنسی قبضے میں لے لی۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون انعام اللہ خان گنڈاپور کے مطابق حوالہ ہنڈی، گردوں کی غیرقانونی فروخت سمیت مختلف جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اس کے دوران یورپ اور خلیجی ممالک سے منسلک نیٹ ورکس سے 2 ارب روپے اور امریکی ڈالرز، سعودی ریال، اماراتی درہم سمیت دیگر غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 15 ماہ میں 549 چھاپے مارے گئے اور 1337 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ غربت سے تنگ افراد کے گردے فروخت کرنے والے منظم گروہ کو بھی بے نقاب کیا گیا ہے۔
کارروائی کے دوران ایک ڈاکٹر سمیت 4 افراد کو گرفتار کیا گیا، جو پنجاب سے بھٹہ مزدوروں اور غریب افراد کو ایک لاکھ روپے کے عوض گردے فروخت کرنے پر مجبور کرتے تھے۔

WhatsApp
Get Alert