گریڈ 16 کا افسر 22 سال بعد ملازمت پر بحال، پروموشن سمیت تمام واجبات ادائیگی کا حکم
داؤد انجینئرنگ کالج کے مینٹی نینس آفیسر بابربلوچ کو2002میں 6دن کی غیرحاضر پربرطرف کردیاگیاتھا

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے گریڈ 16 کے افسر کو 22 سال کے بعد ملازمت پر بحال کردیا۔ عدالت نے پروموشن سمیت تمام واجبات کی ادائیگی کا بھی حکم دیا ہے۔
داؤد انجینئرنگ کالج کے برطرف مینٹی نینس آفیسر کو سندھ ہائی کورٹ سے 22 سال کے بعد انصاف مل گیا۔ عدالت نے گریڈ 16 کے افسر بابر بلوچ کو22سال بعد ملازمت پربحال کردیا اور پروموشن سمیت تمام واجبات بھی اداکرنےکاحکم دےدیا۔
بابربلوچ کو2002میں 6دن کی غیرحاضر پربرطرف کردیاگیاتھا۔ 2022میں سپریم کورٹ نے مقدمہ واپس سندھ ہائیکورٹ بھیجاتھا۔
وکیل کے مطابق کالج نےپرنسپل کو غیرحاضری پربرطرف کرکےبحال کردیاتھا۔6دن کی غیرحاضری پرملازمت سےبرطرفی قانون کےخلاف ہے۔ سپریم کورٹ نے پرنسپل کی بحالی اور درخواست گزار کی عدم بحالی پرحیرت کااظہارکیاتھا۔
