شہباز شریف اور عاصم منیر کی درخواست پر جنگ بندی کا اعلان، ’پاکستان نے دوسری مرتبہ پوری دنیا پر مہربانی کی ہے‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کی درخواست پر امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کر دی ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی طرف سے درخواست کی گئی کہ ایران کے خلاف کارروائی اس وقت تک روکی جائے جب تک ایرانی قیادت کسی متفقہ تجویز پر نہیں پہنچ جاتی۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب نائب صدر جے ڈی وینس کا ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی مذاکرات کے لیے اسلام آباد کا دورہ مؤخر ہو گیا ہے جبکہ ایران نے تاحال مذاکرات میں شرکت کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے کردار کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی کوششوں نے ایک بڑی جنگ کو ٹالنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
احسن گل نے کہا کہ تاریخ میں یہ بات سنہری حروف سے لکھی جائے گی کہ دنیا کے 8 ارب انسانوں میں سے صرف پاکستان کے دو شخص شہباز شریف اور عاصم منیر ایسے تھے جن کے کردار اور اثر و رسوخ کی وجہ سے امریکہ جیسے سپر پاور کو بھی جنگ کے فیصلے سے دستبردار ہونا پڑا۔
تاریخ میں یہ بات سنہری حروف سے لکھی جائے گی کہ دنیا کے 8 ارب انسانوں میں سے صرف پاکستان کے دو شخص شہباز شریف اور عاصم منیر ایسے تھے جن کے کردار اور اثر و رسوخ کی وجہ سے امریکہ جیسے سپر پاور کو بھی جنگ کے فیصلے سے دستبردار ہونا پڑا۔
— Ihsan Gill (@saani33) April 21, 2026
سیف اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دوسری مرتبہ جنگ بندی کرواکے پوری دنیا پر مہربانی کی ہے۔
پاکستان نے دوسری مرتبہ جنگ بندی کرواکے پوری دنیا پر مہربانی کی ہے،خصوصا ایران پر احسان عظیم کیا ہے،
— Saif Awan (@saifullahawan40) April 22, 2026
مزمل نامی صارف نےاینکر شاہزیب خانزادہ کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا ہے اگر جنگ دوبارہ شروع ہوتی تو دنیا میں بہت تباہی ہونی تھی۔
پاکستان نے دنیا کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا ھے اگر جنگ دوبارہ شروع ھوتی تو بہت دنیا میں بہت تباہی ھونی تھی ڈونلڈ ٹرمپ اقرار کر رہے کہ میں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کہنے پر فی الحال ایران پر دوبارہ حملہ نا کرنے کا فیصلہ کیا ھے. شاہزیب خانزادہ pic.twitter.com/8iCthqID9t
— Muzamil (@muzamil_45) April 21, 2026
صحافی کرن ناز نے لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے نا ماننے تک جنگ بندی کا اعلان کردیا۔ اس بار بھی جنگ بندی کروانے میں پاکستان کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا کردار ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے نا ماننے تک جنگ بندی کا اعلان کردیا۔
اپنی فوج کو ریڈی تیار رہنے کی بھی ھدایت کردی اور آبنائے ھرمز کی ناکہ بندی بھی جاری رہے گی۔
اس بار بھی جنگ بندی کروانے میں پاکستان کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا کردار ہے۔ pic.twitter.com/P0tOdJA3j6— Kiran Naz (@kirannaz_KN) April 21, 2026
اظہر محمد خان نے کاہ کہ اس تنازعہ کا مستقبل کیا ہوتا ہے اس کی پیشن گوئ کوئ نہی کر سکتا۔ مگر ایک بات تو روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ پاکستان نے اپنی بساط سے بڑھ کر کوشش کی۔
اس تنازعہ کا مستقبل کیا ہوتا ہے اس کی پیشن گوئ کوئ نہی کر سکتا۔ مگر ایک بات تو روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ پاکستان نے اپنی بساط سے بڑھ کر کوشش کی۔
— Azhar M Khan (@AzharKhan) April 21, 2026
مبشر زیدی لکھتے ہیں کہ ایک بار پھر پاکستان کی کوششوں سے ایران اور امریکا کے درمیان غیر معینہ مدت کے لیے جنگ بندی ہو گئی۔
ایک بار پھر پاکستان کی کوششوں سے ایران اور امریکہ کے درمیان غیر معینہ مدت کے لیے جنگ بندی ہو گئی#IranWar
— Mubashir Zaidi (@xadeejourno) April 21, 2026
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ پاکستان ایک بار پھر دنیا کے لیے امید بن گیا۔
پاکستان ایک بار پھر دنیا کے لیے امید بن گیا
پاکستان نے ایک مرتبہ پھر عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے دنیا کو ایک نئی امید دی ہے۔
عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی (Ceasefire) میں توسیع کر دی ہے۔#Ceasefire #Peace #AsimMunir #Pakistan pic.twitter.com/HaAlKlJeTS
— My Home Land (@myhomeland_pk) April 22, 2026
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی 22 اپریل کو (پاکستانی وقت کے مطابق) صبح چار بج کر 50 منٹ پر ختم ہوگئی تھی۔
