میں مریم نواز کی طرح ہی کام کرتی ہوں، ادکاراہ میرا


لاہور (قدرت روزنامہ) صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی کی جانب سے پوڈکاسٹ میں غیرمناسب سوالات پر معذرت کیے جانے کے بعد اداکارہ میرا کا ردعمل سمانے آگیا۔ بی بی سی سے گفتگو میں اداکارہ میرا نے ارشاد بھٹی کی باتوں پر کسی بھی قسم کے ردعمل سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اس معاملے میں کچھ نہیں کہوں گی، مجھے اس کا کوئی علم نہیں ہے، میں اس کی تفصیلات میں نہیں جانا چاہتی، اس سوال کا جواب بہت لمبا ہے، اس سوال کا جواب اتنا ہی لمبا ہے جتنا لاہور سے راولپنڈی کے درمیان ٹرین کے سفر کے دوران وقت لگتا ہے، تو میں فون پر یہ کیسے بتا سکتی ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ ’میں اکیلی عورت ہوں اور جدوجہد کر رہی ہوں اور میرا سفر سب کے سامنے ہے، میں عورت کارڈ نہیں کھیل رہی لیکن میں عورت ہوں، ارشاد بھٹی صاحب ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے ہیں اور اب بھی ہیں، میں ارشاد بھٹی کی معذرت قبول کرتی ہوں، میں اپنی مرضی سے پوڈ کاسٹ سے اُٹھ کر گئی اور میں نے بہت اچھی طرح انہیں خدا حافظ کیا، بہت اخلاق سے، بہت پیار سے اُن کو میں نے ڈیل کیا‘۔
اداکارہ نے واضح کیا کہ ’پوڈ کاسٹ کے دوران میں نے کوئی غیر اخلاقی حرکت نہیں کی، اُن سے میں نے درخواست کی کہ میں فلم کے بعد آپ سے بات کروں گی اور سب کو نظر آ رہا ہے کہ میں کس طرح ان سے درخواست کر رہی ہوں، میں اپنی فلم ’سائیکو‘ کی پروموشن میں مصروف ہوں اور لوگوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس میں میرے ساتھ تعاون کریں، میں اپنی فلم پروموٹ کر رہی ہوں، میں اس فلم کی پروڈیوسر ہوں‘۔
ایک سوال پر میرا نے جواب دیا کہ ’یہ میرا بزنس ہے اور میرا کام ہے، میرے کام کا احترام کریں، میں ایک بزنس ویمن اور انجیلنا جولی، مادھوری ڈکشٹ اور عالیہ بھٹ کی طرح اداکارہ ہوں اور لالی وڈ کی کوئین ہوں، جس طرح مریم نواز ایک ورکنگ ویمن ہیں، اسی طرح میں فلموں میں کام کرتی ہوں، یہ کوئی نیا کام تو نہیں ہے، کئی برسوں سے میں یہ کام کر رہی ہوں‘۔

WhatsApp
Get Alert