پی ٹی سی ا یل کا ملک بھر میں 1 کر و ڑ گھر و ں تک فا ئبر آ پٹک بر ا ڈ بینڈ نیٹ و ر ک کا منصو بہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ملک بھر میں فائبر آپٹک براڈ بینڈ نیٹ ورک کو وسعت دینے کا ایک بڑا منصوبہ پیش کر دیا ہے، جس کے تحت 1 کروڑ گھروں تک تیز رفتار اور مستحکم انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔
یہ اعلان ایک مالیاتی بریفنگ کے دوران کیا گیا، جہاں حکام نے بتایا کہ پاکستان میں تقریباً 3 کروڑ گھرانے موجود ہیں اور کمپنی کا ہدف فکسڈ براڈ بینڈ کی رسائی کو مزید بڑھانا ہے۔
حکام کے مطابق پی ٹی سی ایل اس وقت تقریباً 17 لاکھ گھروں کو براڈ بینڈ کی سہولت فراہم کر رہا ہے، تاہم آئندہ برسوں میں اس دائرہ کار کو نمایاں طور پر بڑھایا جائے گا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ فائبر انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری سے ڈیجیٹل ترقی، ریموٹ ورک، آن لائن تعلیم اور بڑھتے ہوئے ڈیٹا استعمال کی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کیا جا سکے گا۔
