نو جو ا ن نے 500 میٹر طو یل کا غذ پر قر ا ن پا ک تحر یر کر کے عا لمی ر یکا ر ڈ قا ئم کر دیا

27 سالہ کشمیری نوجوان نے 500 میٹر طویل کاغذ پر قرآن پاک تحریر کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع بانڈی پورہ کے علاقے گریز سے تعلق رکھنے والے مصطفیٰ ابن جمیل نے سات ماہ کے عرصے میں روزانہ تقریباً 18 گھنٹے محنت کر کے قرآن پاک کا مکمل مسودہ ہاتھ سے تحریر کیا۔
رپورٹ کے مطابق Lincoln Book of Records نے ان کے اس کارنامے کو عالمی ریکارڈ قرار دیتے ہوئے انہیں اعزاز سے نوازا ہے، مصطفیٰ نے قرآن پاک کو 14.5 انچ چوڑے اور 500 میٹر طویل کاغذ پر تحریر کیا۔
مصطفیٰ، جو اب ایک خطاط (کالی گرافر) کے طور پر کام کر رہے ہیں، نے بتایا کہ انہوں نے ریاضی میں کمزوری کے باعث اعلیٰ تعلیم جاری نہ رکھ سکنے کے بعد خطاطی کے شعبے کو اپنانے کا فیصلہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2017 میں پہلی بار قرآن پاک کا مسودہ ہاتھ سے تحریر کیا تھا اور اب تک تین نسخے مکمل کر چکے ہیں۔ ان کے مطابق اس کام کو مکمل کرنے کے لیے بے حد صبر اور محنت درکار ہوتی ہے، اور اللہ کے فضل سے وہ عالمی ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب ہوئے۔

مصطفیٰ نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ان کا ارادہ 1500 میٹر طویل کاغذ پر قرآن پاک تحریر کرنے کا تھا، تاہم مالی مشکلات کے باعث وہ یہ منصوبہ مکمل نہ کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ 500 میٹر طویل اس مسودے پر تقریباً ڈھائی لاکھ بھارتی روپے لاگت آئی، جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں نے مالی مدد فراہم کی۔
مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ وہ خود سیکھے ہوئے خطاط ہیں اور چاہتے ہیں کہ نوجوان قرآن پاک سے اپنا تعلق مضبوط کریں۔
مصطفیٰ نے امید ظاہر کی کہ ان کی یہ کاوش نوجوانوں کو قرآن پاک سے تعلق مضبوط بنانے کی ترغیب دے گی۔
