سنی لیون نے اپنے مداحوں کو دیا فش پاؤٹ چیلینج
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ سنی لیون نے ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو چیلنج دیا ہے۔اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنی لیون فش پاؤٹ بنا رہی ہیں۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ سنی لیون سے کسی نے پوچھا کہ یہاں کس چیز کی شوٹنگ ہو رہی ہے جس پر سنی لیون نے فش پاؤٹ بناتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں مچھلی گانے کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنی لیون اپنی نئے گانے کی شوٹنگ کے لیے سیٹ پر موجود ہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل سنی لیون کا مچھلی سونگ بھی ریلیز ہوا ہے۔