فٹ بال کھیلنے والوں کو بھولنے کی بیماری کا خطرہ دیگر سے 3 گنا زیادہ ہوتا ہے، تحقیق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ فٹ بال کھیلنے والے افراد میں بھولنے کی بیماری لاحق ہونے کا خطرہ دیگر لوگوں کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہوتا ہے . اسکاٹ لینڈ کی گلاسگو یونیورسٹی کے ماہرین نے فٹبال کے پیشہ ور کھلاڑیوں کو بھولنے کی بیماریوں (الزائمر اور ڈیمنشیا) کے لاحق ہونے کے حوالے ایک جامع تحقیق کی .


تحقیق کےدوران ماہرین نے اسکاٹ لینڈ کے ساڑھے 7 ہزار کے قریب فٹبالرز کی زندگیوں اور ان کی موت کی وجوہات کے حوالے سے ریکارڈ کرتب کیا . تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ فٹ بال کھیلنے والے افراد میں بھولنے کی بیماری لاحق ہونے کا خطرہ دیگر لوگوں کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہوتا ہے .
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بات تصدیق شدہ ہے کہ اگر کسی انسان کے سر پر بار بار چوٹ لگے یا اس کے سر کو غیر ضروری طور پر اور بہت زیادہ جھٹکے لگیں تو اس کی یادداشت کے جانے کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے . اسی تناظر میں فٹ بال کھیلنے والے افراد اس مرض سے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں