منظور وسان کی بلاول کی شادی، نواز شریف کی واپسی سے متعلق پیشگوئیاں

کراچی (قدرت روزنامہ)مشیرِ زراعت سندھ، منظور وسان نے چیئر مین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی شادی، نواز شریف کی واپسی سمیت ملک کے دیگر اہم موضوعات سے متعلق پیشگوئیاں کی ہیں۔منظور وسان نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران سیاست اور سیاسی شخصیات سے متعلق متعدد پیش گوئیاں کی ہیں جس میں اُن کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی شادی 2022ء یا 2023ء میں ہوگی، بلاول کی شادی وزیر اعظم بننے کے بعد ہوگی۔
منظور وسان نے کہا ہے کہ عمران خان کا مستقبل اچھا نظر نہیں آرہا، اب عمران خون کو اقتدار نہیں ملے گا، عمران خان پاکستان کا گوربا جوف بنے گا۔مشیر زراعت منظور وسان نے کہا ہے کہ عمران خان جیسے پاکستان کو چلارہا ہے ویسے سندھ کو چلانا چاہتا ہے، پتہ نہیں عمران خان کی سندھ سے کیادشمنی ہے۔منظوروسان نے مزید کہا کہ مارچ سے پہلے نواز شریف کو نہیں دیکھ رہا، فضل الرحمٰن کو کے پی میں جو حصہ ملا اب نہیں ملےگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ کھاد پیدا کرنے والی کمپنیاں وفاق کے ماتحت ہیں، یہ ان پر پریشر ڈال کر کوٹہ زیادہ کررہے ہیں، سندھ کا کھاد کا کوٹہ باہر نہ جائے اس لیے چیک پوسٹیں قائم کیں، حماد اظہر نے پنجاب کو زیادہ کھاد دینے کےلیے ہمیں ڈیڑھ لاکھ کم دی، ہمارا کوٹہ کم کرکے دوسرے صوبوں کو اسمگلنگ کیا گیا ہے، وفاق سندھ میں قلت پیدا کرکے نا انصانی چاہتا ہے۔
منظور وسان نے کہا کہ سندھ حکومت کوناکام کرنے کے لیے یہ سب کچھ کیا گیا، پہلے گندم پھرچینی اب سندھ کو کھاد نہیں دی جارہی، سندھ کونقصان دینا مطب کسانوں کو نقصان پہنچانا ہے۔