بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک، سبی اور تربت 43 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین علاقے ریکارڈ

کوئٹہ، ژوب اور زیارت سمیت گرد و نواح میں بارش کا امکان، میدانی اور ساحلی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے، تاہم کوئٹہ، ژوب، زیارت، چاغی، نوشکی، خضدار، چمن، شیرانی، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ سمیت گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
موسم کی موجودہ صورتحال کے مطابق صوبے کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت میں نمایاں فرق دیکھا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ، قلات میں 27 اور زیارت میں 24 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے برعکس سبی اور تربت 43 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ صوبے کے گرم ترین علاقے رہے، جبکہ نوکنڈی میں پارہ 40 ڈگری تک پہنچ گیا۔ ساحلی علاقوں میں گوادر میں درجہ حرارت 34 اور جیوانی میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔

WhatsApp
Get Alert