شارٹس اور ٹی شرٹس کیوں نہیں پہنتی ؟ ماہرہ خان نے چھوٹے کپڑے پہننے سے متعلق پہلی بار حیران کن بیان دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی سپر سٹار ماہرہ خان نے پہلی مرتبہ اپنے لباس سے متعلق خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چاہتی تو لمبا عرصہ بیرون ملک رہنے کے باعث شارٹس اور ٹی شرٹ پہن سکتی تھی لیکن میں کافی دقیانوسی ہوں ۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں دیئے گئے انٹرویو میں اپنی زندگی سے متعلق کئی اہم انکشافات کیئے کہ کس طرح انہوں نے اپنی طلاق کے بعد بیٹے کی پرورش کی اور راستے میں آنے والی رکاوٹوں کو کیسے دور کیا ۔

ماہرہ خان نے کہا کہ اپنے پہناوے کو لے کر میں بچپن سے ہی کافی دقیا نوسی ہوں، مجھے نہیں معلوم کہ ایسا کیوں ہے، حالانکہ میں کئی عرصہ بیرون ملک رہ چکی ہوں، چاہوں تو شارٹس اور ٹی شرٹ پہن سکتی ہوں۔اداکارہ نے مداحوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ناظرین کو اچھا نہیں لگتا اگر میں کپڑوں میں سے ذرا سی بھی ٹانگ دکھا دوں، وہ اسے ناپسند کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں ناظرین کی جانب سے آنے والی رائے سے آگاہ ہوتی ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں ان کے بارے میں بہت زیادہ سوچتی ہوں۔