صحافیوں نے ہمارا صحیح موقف پہنچانے کے بجائے ہمیشہ اندرونی خامیاں ڈھونڈنے کی کوشش کی، مولانا عبدالواسع طیش میں آ گئے

ہماری پارٹی میں مکمل نظم و ضبط برقرار ہے، کوئی اختلاف ہے اور نہ ہی کسی نے لڑائی یا شکایت کی ہے، صوبائی امیر کا دو ٹوک جواب


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر وسینیٹر مولانا عبدالواسع سے پارٹی کی نظم کے حوالے سے جب صحافی نے سوال کیا تو مولانا واسع طیش میں آکر کہا کہ صحافیوں نے ہمیشہ ہمارے صحیح موقف عوام تک پہچانے کے بجائے پارٹی کی اندرونی خامیاں ڈھونڈنے کی کوشش کی ہماری پارٹی میں نظم و ضبط برقرار ہے کوئی اختلاف ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں کسی نے لڑائی یا شکایت کی ہے ۔

WhatsApp
Get Alert