اپنی ہی درندہ بن گئے،13سالہ لڑکی سے زیادتی ، قتل کا ڈراپ سین، ملزم کون نکلا؟افسوسناک خبر

سیالکوٹ(قدرت روزنامہ)سیالکوٹ میں 13 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی اور قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔پولیس نے دعویٰ کیا ہےکہ 13 سالہ لڑکی کو اس کے پڑوسی نے قتل کیا اور ملزم نے دورانِ تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے۔

آر پی او گوجرانوالہ کے مطابق 10 روز قبل لاپتا ہونے والی 13 سال کی لڑکی کی لاش گزشتہ روز کھیتوں سے ملی تھی، لڑکی سودا لینےگئی تھی اور واپس نہیں آئی جس کے بعد لڑکی کے لاپتا ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔