پاکستان نے 18.4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں ایل این جی کارگو منظور کر لیا، دو بولیاں مسترد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے 18.4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں ایل این جی کارگو کو منظور کر لیا۔
پاکستان نے بجلی کی پیداوار کو سہارا دینے کیلئے 18.4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی قیمت پر ایل این جی کے ایک ہنگامی کارگو کی خریداری منظور کر لی ہے جب کہ مئی کے لیے موصول ہونے والی دیگر دو بولیوں کو مسترد کردیا گیا ہے۔
پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو 3 کارگوز کے لیے 17.998 ڈالر سے 18.880 ڈالر کے درمیان چار مہنگی بولیاں موصول ہوئی تھیں جن میں سے ٹوٹل انرجیز نے اپریل کے آخر کے لیے اپنی بولی کم کر کے 18.4 ڈالر کر دی جسے قبول کر لیا گیا۔
تاہم حکام نے مئی کے کارگوز کے لیے وائٹل بحرین اور او کیو ٹریڈنگ کی پیشکشوں کو اس امید پر مسترد کر دیا ہے کہ آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گا جس کے بعد قطر سے 4 سستے ایل این جی کارگوز کا انتظام کرنا ممکن ہو سکے گا۔
