کینیڈین لڑکی پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار، لوئر دیر آکر شادی کرلی

دونوں کے درمیان آن لائن دوستی وقت کے ساتھ گہرے تعلق میں بدل گئی ، علاقے میں خوشی کا ماحول


دیر لوئر(قدرت روزنامہ)کینیڈا سے تعلق رکھنے والی لڑکی پاکستانی شہری کی محبت میں پاکستان پہنچ گئیں جہاں دونوں نے اپنی مرضی سے شادی کرلی، میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین شہری سارہ مشیل لینا سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہونے کے بعد خیبرپختونخوا کے علاقے تیمرگرہ، دیر لوئر آئیں۔ دونوں کے درمیان آن لائن دوستی وقت کے ساتھ گہرے تعلق میں بدل گئی جس کے بعد خاتون پاکستان پہنچیں اور باہمی رضامندی سے شادی کر لی۔
دستاویزات کے مطابق سارہ مشیل لینا کی تاریخ پیدائش 12 مئی 1989 ہے۔ انہوں نے 6 مارچ 2026 کو پاکستان آنے کیلئے ویزا درخواست دی تھی جبکہ 10 مارچ 2026 کو انہیں ٹورسٹ/وزٹ ویزا جاری کیا گیا۔ ریکارڈ کے مطابق خاتون کو 90 روزہ سنگل انٹری ویزا دیا گیا جو 10 مارچ 2026 سے 9 جون 2026 تک مؤثر ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق غیر ملکی خاتون نے میڈیا سے گفتگو سے گریز کیا جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں دلچسپی اور خوشگوار حیرت کی فضا پائی جا رہی ہے۔

WhatsApp
Get Alert