حکومت نے ایک سال میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ہوشربا اضافہ کیا، رپورٹ میں انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)سال2021 کے دوران میں ماہانہ اورسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور سرچارجز کی مد میں بجلی 18روپے 71پیسے فی یونٹ تک مہنگی کی گئی، ایک سال میں نومرتبہ بجلی مہنگی کرکے صارفین پر 650 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالا گیا . ذرائع کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی 12 روپے11 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی بنیادی ٹیرف، سرچارج، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس میں بجلی 6 روپے 60 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کی گئی .

ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کی اضافی وصولیاں ماہانہ بنیادوں پر کی گئیں جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی89 پیسے ،فروری میں 64 پیسے، جولائی میں ایک روپے 37

پیسے اور اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی . ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 2 روپے 52 پیسے اوراکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی، فروری میں بجلی کا بنیادی ٹیرف ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ بڑھایا گیا، اکتوبر میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس میں بجلی ایک روپے 72پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی . اکتوبر2021 کے دوران ایک روپے 25 پیسے کا سرچارج بھی لگایا گیا . ذرائع کے مطابق نومبر میں بجلی کا بنیادی ٹیرف ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ تک بڑھایا گیا،ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی ایک روپے 52 پیسے فی یونٹ سستی بھی کی گئی .

. .

متعلقہ خبریں