پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیئے

لاہور(قدرت روزنامہ)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹروں نے کرائے مزید بڑھا دیئے۔سیکرٹری آر ٹی اے اور ٹرانسپورٹرز کے مابین مذاکرات میں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 3سے 4فیصد اضافے پر اتفاق کیا ۔
لاہور سے ملتان کا کرایہ 1760سے بڑھ کر 1810روپے ، لاہور سے اوکاڑہ کا کرایہ 800سے 850، لاہور سے ڈیرہ غازی خان کا 1990سے 2050، بہاولپور کا کرایہ 2100سے 2160روپے مقرر کر دیا گیا۔اس کے علاوہ لاہور سے سکھر کا کرایہ 6450سے 6710روپے ، حیدرآباد کاہ 9270سے 9640، اسلام آباد کا 3350سے 3480اور پشاور کا کرایہ 3480سے بڑھا کر 3530روپے مقرر کر دیا گیا۔
