بابراعظم کی شاہین آفریدی کے بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹر بابراعظم اور شاہین آفریدی کے بیٹے عالیار کے درمیان میچ کے بعد ایک خوبصورت لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
دونوں کھلاڑی پی ایس ایل میچ میں ایک دوسرے کے مدِمقابل تھےجہاں شاہین آفریدی کے اہلخانہ بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے اور ان کے ننھے بیٹے عالیار بھی اپنے والد کو سپورٹ کرنے آئے تھے۔
میچ کے اختتام پر بابراعظم کو ننھے عالیار آفریدی کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔
عالیار نے اپنے والد کی طرح بولنگ کرنے کی کوشش کی اور بابر کو گیند کروائی، جس پر بابر نے مزاحیہ انداز میں خود کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دے دیا، اس دلکش منظر نے شائقینِ کرکٹ کے دل جیت گیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر محبت بھرا ردعمل دیا ہے۔
