ویڈیو: صحیفہ جبار کا مختصر لباس عوام کی توجہ کا مرکز، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

لاہور (قدرت روزنامہ)معروف اداکارہ اور ماڈل صحیفہ جبار ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہیں، جہاں ان کے تازہ اندازِ لباس نے نئی بحث چھیڑتے ہوئے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔
حالیہ دنوں صحیفہ جبار خٹک لاہور میں ہونے والے انفنکس کے ایک ایونٹ میں شریک ہوئیں، جہاں ان کا نیا ہیئر اسٹائل اور ملبوسات خاص طور پر نمایاں رہے۔ اس تقریب میں انہوں نے مختصر بالوں کے ساتھ سفید منی اسکرٹ، سادہ سفید شرٹ اور بغیر آستین والی ٹینس سویٹر پہن رکھی تھی، جس نے حاضرین اور آن لائن صارفین کی توجہ حاصل کی۔
صحیفہ جبار کے مختصر لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آیا۔ کئی افراد نے اداکارہ کے فیشن انتخاب کو ناپسند کرتے ہوئے تنقید کی، جبکہ کچھ لوگوں نے اسے شخصی آزادی اور بدلتے ہوئے فیشن رجحانات کا حصہ قرار دیا۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ اس لباس میں وہ اچھی نہیں لگ رہیں، جبکہ ایک اور نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ان لوگوں کے لیے کوئی حد باقی نہیں رہی اور نہ ہی کوئی روک ٹوک نظر آتی ہے۔ ایک اور رائے میں کہا گیا کہ ایسے انداز پاکستانی ثقافت میں خاموشی سے بے راہ روی کو بڑھاوا دے رہے ہیں اور اس نوعیت کا لباس قابل قبول نہیں۔ ۔
اداکار عادل عدیل امجد نے بھی صحیفہ جبار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ گویا فراک پہن کر تقریب میں آ گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اصل مزہ تو تب آئے گا جب ان کی ویڈیو سامنے آئے گی جس میں وہ کہیں گی کہ پہلے لوگوں کو مجھ سے مسئلہ تھا، پھر میرے کاروبار سے، پھر میرے ٹیٹو سے، اس کے بعد میرے بالوں پر اعتراض ہوا اور اب میرے فراک پر تنقید کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شاید صحیفہ نے دیکھا کہ ان دنوں ساری توجہ فضا علی کو مل رہی ہے، اس لیے انہوں نے بھی خبروں میں آنے کیلئے یہ انداز اپنایا۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ فراک کے فائدے بھی ہیں، اگر پانی سے گزرنا ہو تو پاجامہ اوپر کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، اسی طرح آسانی سے گزر جائیں گے، لہٰذا اسے مثبت انداز میں لینا چاہیے۔
