لاہور ایک مرتبہ پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

لاہور (قدرت روزنامہ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کو ایک مرتبہ پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دے دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا ہے ، صوبائی دارالحکومت کا ایئرکوالٹی انڈیکس 265 رہا ، فضائی آلودگی کے لحاظ سے بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی دوسرے اور بنگلہ دیش کا شہر ڈھاکہ تیسرے نمبر پر ہے ، جہاں ئی دہلی کا 243 اور ڈھاکہ کا ایئرکوالٹی انڈیکس240 ریکارڈ کیا گیا۔
امریکی ایئر کوالٹی انڈیکس سے معلوم ہوا ہے کہ پولینڈ کا شہر کراکو ایئر کوالٹی انڈیکس222 کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر بھارت کا شہر کولکتہ ہے جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس 179ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت فضائی آلودگی کی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعظم عمران خان نے بڑھتی ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے ایک ماہ کا وقت دے دیا ، اجلاس میں وزیراعظم کو 15 نکاتی ایکشن پلان پیش کیا گیا ، وزیراعظم نے بڑھتی فضائی آلودگی پر اظہار تشویش کیا ، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو اسموگ کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کو ایکشن پلان رپورٹ سے متعلق بتایا گیا کہ الیکٹرک و ہیکلزپالیسی پر عملدرآمد کرانے کی سفارش کی گئی ہے، پاکستان میں یوروفائیو پٹرول درآمد کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے ، رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ فصلوں کی باقیات تلف کرنے کیلئے جدید طریقہ اپنایا جائے گا ، موٹرسائیکل رکشہ کو الیکٹرک انجن پر منتقل کیا جائے گا جب کہ اسلام آباد میں مارچ سے الیکٹرک بسیں سڑکوں پر آجائیں گی۔
قبل ازیں صوبہ پنجاب میں سموگ کے تدارک کے لیے لاہور ہائی کورٹ آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا حکم بھی دے چکی ہے، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکاء ، آفتاب ورک اور ابو ذرسلمان خان نیازی کی درخواستوں پر سماعت کی ، جس میں سموگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے اور مکمل لاک ڈوان کی استدعا کی گئی ۔ دوران سماعت عدالتی حکم پر میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے موقف اپنایا کہ ان کو صرف 8 فیصد بجٹ استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے جب کہ مکمل اختیارات بھی نہیں دیے جا رہے ، اس پر عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آگے الیکشن آ رہے ہیں آپ لاہور کی خدمت کریں ، لاہور کو ایسے ہی صاف کرنا ہے ، جیسے ہمارا گھر ہوتا ہے ، جسٹس شاہد کریم نے مئیر لاہور کو فوکل پرسن مقرر کرنے کا بھی حکم دے دیا ۔

Recent Posts

18ویں آئینی ترمیم تمام قومیتوں کیلئے زندگی کی بنیاد ہے، ایمل ولی

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نو منتخب صدر ایمل ولی خان نے…

2 hours ago

وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ…

2 hours ago

این اے 44 ، ایسا حلقہ جس سے جیتنے اور ہارنے والے دونوں صوبے کے حکمران بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان کا حلقہ این اے 44 ، پاکستان کا…

2 hours ago

سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی: سروے رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافے کے بعد 18 فیصد لوگوں نے…

2 hours ago

امن دشمن عناصر کےخلاف پولیس کا آپریشن فورس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظہر ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تخریب کاروں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائی پر اظہار…

2 hours ago

مریم نواز بھی ڈیپ فیک کا شکار، غیرمناسب ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے…

3 hours ago