نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ن لیگ کے مقامی رہنما حاجی صدرے قتل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کی تحصیل کبل کے علاقے سیگرام میں فائرنگ کے واقعے میں مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنا کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت حاجی صدرے کے نام سے ہوئی ہے، جو علاقے میں امن کمیٹی کے سابق رہنما بھی رہ چکے ہیں۔
فائرنگ کے اس واقعے میں حاجی صدرے کے ساتھ موجود ان کے چچا زاد فرید خان بھی زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
