بڑی سیاسی ملاقات،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور محمود اچکزئی کی اہم بیٹھک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نے محمود خان اچکزئی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور اہم قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں علامہ ناصر عباس، اسد قیصر، مصطفی نواز کھوکھر اور حسین احمد یوسفزئی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں پی ٹی آئی کے بانی کی صحت اور علاج، قانونی دستاویزات تک رسائی میں حائل رکاوٹوں اور انصاف کے حصول سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ آئندہ بجٹ، این ایف سی ایوارڈ، صوبائی حقوق، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور مبینہ سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ قومی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے گی اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط کیا جائے گا تاکہ موثر سیاسی کردار ادا کیا جاسکے۔
سہیل خان آفریدی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ، نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر آج اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی۔
سہیل خان آفریدی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ، نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر آج اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی۔
اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس ، سابق سپیکر قومی اسمبلی و سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد… pic.twitter.com/fWzsybelgc
— Tehreek-e-Tahafuz-e-Ayin-e-Pakistan (@TTAP_OFFICIAL) April 27, 2026
