پی ٹی آئی کے پیٹ میں درد ہے پاکستان کا جھنڈا دنیا میں کیوں بلند ہو رہا ہے، احسن اقبال

پاکستان پوری دنیا کے غریبوں کا مقدمہ لڑ رہا ہے،وفاقی وزیرمنصوبہ بندی کا تقریب سے خطاب


نارووال(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے پیٹ میں درد ہے پاکستان کا جھنڈا دنیا میں کیوں بلند ہو رہا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ جنگ رکوانے کیلئے جو کردار ادا کر سکتے ہیں کریں، امریکا اور ایران جنگ کے حل کے ساتھ پوری دنیا کا مستقبل جڑا ہوا ہے۔
وفاقی وزیرنے کہاکہ پاکستان پوری دنیا کے غریبوں کا مقدمہ لڑ رہا ہے، بھارت کے پیٹ میں درد ہے کہ پاکستان کو اتنی عزت کیوں مل رہی ہے، اسی طرح پی ٹی آئی کے پیٹ میں درد ہے کہ پاکستان کا جھنڈا دنیا میں کیوں بلند ہو رہا ہے، پاکستان کو عزت ملتی ہے تو ان کے پیٹ میں مروڑ اٹھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا، چین، فرانس اور برطانیہ سمیت سب پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں، عالمی حالات کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر مجبور ہیں۔

WhatsApp
Get Alert