پنجاب حکومت کا عوامی ویلفیئر کے لیے بڑھتے اخراجات پر بڑا فیصلہ

اقدام کی بنیادی وجہ پنجاب حکومت کا ٹرانسپورٹ سمیت دیگر امور پر عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے


لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے عوامی ویلفیئر کے لیے بڑھتے اخراجات پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، پی ایچ اے، واسا اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز کو اپنے ڈپازٹس صوبائی حکومت کو منتقل کرنے کی ہدایت کر دی۔
تمام اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کہ وہ تنخواہوں، پنشن اور ایمرجنسی اخراجات کے علاوہ تمام فنڈز پنجاب حکومت کو منتقل کر دیں۔
اقدام کی بنیادی وجہ پنجاب حکومت کا ٹرانسپورٹ سمیت دیگر امور پر عوام کو ریلیف فراہم کرنا، عوامی فلاح کے لیے مختلف اخراجات کرنا ہے اور مقررہ ریونیو ٹارگٹ بھی حاصل نہ ہونا ہے۔
پنجاب حکومت نے مذکورہ اداروں سے واجب الادا قرضوں کی ادائیگی کا شیڈول بھی طلب کر لیے ہیں۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان اختر کی زیر صدارت لاہور میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں تمام اداروں کے مالیاتی نظم و ضبط سخت کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا اور غیر ضروری اخراجات ختم کرکے وسائل کی بچت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

WhatsApp
Get Alert