سیاسی ہلچل، پی ٹی آئی میں اہم عہدے سے استعفیٰ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے اپنے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا۔
نجی ٹی وی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ پارٹی میں نظم و ضبط ضروری ہے، عمران خان سے ملاقات تک ذمہ داری نبھاتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو ذمہ داری دی ہے وہ میرے لیے اعزاز ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ علیمہ خانم سے عہدوں کی توہین کرنے پر ناراض ہوگئے تھے۔
سلمان اکرم راجہ نے علیمہ خانم کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ عہدوں پر لعنت بھیجتا ہوں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا تھا کہ مجھے کوئی عہدہ نہیں چاہیے میں نے خود استعفیٰ دیا۔ بانی کی ہدایت پر تینوں بہنیں میرے دفتر آئیں اور استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کی۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا تھا کہ یہ عہدہ مجھ پر مسلط کیا گیا ہے۔ میں اس میں نہیں رہنا چاہتا۔ میں نے علیمہ خانم کو پیغام پہنچا دیا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ جب بھی بانی سے اگلی ملاقات ہو میرا استعفیٰ انہیں پیش کیا جائے۔

WhatsApp
Get Alert