بھارتی اداکارہ نے ساڑھیاں چوری کرنے کا اعتراف کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ثانیہ ملہوترا نے ساڑھیاں چوری کرنے کا اعتراف کرلیا . تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثانیہ ملہوترا نے انٹرویو میں بتایا کہ نیٹ فلیکس کی فلم میناکشی سندریشور میں انہیں مدورائی کی ساوتھ انڈین خاتون بننے کا موقع ملا تھا .

انہوں نے بتایا کہ فلم میں کئی خوبصورت ساڑھیاں دی گئیں تھیں جو بہت خوبصورت تھیں اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے ان میں سے کئی ساڑھیاں چوری کر لی تھیں کیونکہ انہیں اصل زندگی میں ساڑھیاں پہننے کا شوق ہے . ثانیہ ملہوترا نے کہا کہ اس فلم میں کام کر کے بہت مزا آیا .

. .

متعلقہ خبریں