بالی ووڈ اداکار سلمان خان رکشہ چلانے لگے ۔۔ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بالی ووڈکے دبنگ اداکار سلمان خان رکشتہ چلاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی سلمان خان کی ڈرائیونگ کی مہارت دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ نیکر اور ٹی شرٹ پہنے رکشہ چلارہے ہیں۔سلمان خان کے وہاں پر موجود مداحوں نے ان کی ویڈیو بنا ئیں ۔واضح رہے کہ سلمان خان کو کچھ دن قبل ان کی سالگرہ سے کچھ روز پہلے ایک سانپ نے کاٹ لیا تھا جس کی وجہ سے وہ کچھ عرصہ ہسپتال میں بھی رہے یہ ویڈیو ان کے سالگرہ کے بعد کی ہے جس میں سلمان خان نے اپنے مداحوں کی بھرپورتوجہ حاصل کرلی ہے ۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)


بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے ممبئی سے 35 کلومیٹر کی مسافت پر واقع پنوپیل میں اپنے فارم ہاوس کے قریب رکشہ چلایا اس موقع پر ان کے ملازمین اور مداح بھی موجود تھے۔