کوئٹہ میں اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی، سول ڈیفنس اور اے جی آفس کے افسران گرفتار


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کوئٹہ نے بدعنوانی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو سرکاری افسران کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
گرفتار ہونے والوں میں سول ڈیفنس کے کیشئر محمد کامران اور اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر عالم زیب زَرکون شامل ہیں جو اکاؤنٹنٹ جنرل (اے جی) آفس میں تعینات تھے۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق اس کیس میں سابق ڈائریکٹر سول ڈیفنس سمیت مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نے اپنے قریبی رشتہ داروں اور دیگر صوبوں کے افراد کو غیر قانونی طور پر ملازمتیں دلائیں۔ بعد ازاں ایک سال کے دوران ان ملازمین کی تنخواہوں میں مبینہ طور پر پرانے منٹس میں رد و بدل کر کے انہیں غیر قانونی طور پر ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا۔
اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ مزید چھاپے جاری ہیں اور دیگر ملزمان کی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائی جائے گی۔

WhatsApp
Get Alert