رانی چیٹرجی کی خوبصورت ڈریس میں پوسٹ وائرل ۔۔پھر اداکارہ کا دیوانا کیا کر بیٹھا۔۔؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھوجپوری اداکارہ رانی چیٹرجی کی سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت ٹرانسپیرنٹ ڈریس میں پوسٹ کافی وائرل ہورہی ہے ۔ ایک شخص نے کڑاکے کی ٹھنڈ میں اداکارہ کو خوبصورت ٹاپ میں دیکھ کر ان سے پیار کا اظہار کردیا ۔ بھارت کے نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق بھوجپوری سنیما کی کوئین کہی جانے والی اداکارہ رانی چٹرجی آج کسی شناخت کی محتاج نہیں ہیں ۔ وہ انڈسٹری کی واحد ایسی اداکارہ ہیں ، جنہوں نے اپنی شناخت ایک ایکشن اور سنگل لیڈ اداکارہ کے طور پر بنائی ہے ۔ وہ فلموں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتی ہیں اور آئے دن اپنی کوئی نہ کوئی تصویر فینس کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ ایسے میں اب ان کا تازہ لک ٹرانسپیرنٹ ڈریس میں وائرل ہورہا ہے ۔ تصویروں میں اداکارہ کی خوبصورتی دیکھ کر ایک شخص اپنا دل ہار بیٹھا ۔دراصل رانی چیٹرجی کی جو تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ، ان کو اداکارہ نے خود ہی انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے ۔ تصاویر میں دیکھنے کو مل رہا ہے کہ رانی بلیک کلر کی ڈریس میں کافی ہاٹ دکھائی دے رہی ہیں ۔تصاویر میں اداکارہ نے اپنے لک کو مکمل کرنے کیلئے بلیک آوٹ فٹ میں کھلے بالوں کے ساتھ سرخ لپسٹک کا استعمال کیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق تصویروں میں رانی کی خوبصورتی کو دیکھ کر ایک شخص اپنا دل ہار بیٹھا اور اس نے پیار کا اظہار کردیا ۔ سوشل میڈیا پر ایک صارف لکھا کہ ’ کتنا پیار کرتے ہیں تم سے ہمیں کہنا ہی نہیں آتا ، بس اتنا جانتے ہیں کہ تہمارے بنا رہنا نہیں آتا ‘۔اس کے علاوہ فینس ان کی فٹنس اور تصاویر کی جم کر تعریف کررہے ہیں ۔ رانی کی تصاویر کو ہزاروں لائیکس مل چکے ہیں ۔ اگر اداکارہ کے کام کرنے کے حوالے سے بات کی جائے تو وہ ان دنوں بھابھی ماں ، دلہا ناچی گلی گلی ، میرا پتی میرا دیوتا جیسی فلموں کو لے کر موضوع بحث ہیں ۔ رانی چیٹرجی نے انڈسٹری میں اپنی شناخت اداکاری کے دم پر بنائی ہے ۔ وہ بھوجپوری ہی نہیں بلکہ ٹی وی ریئلٹی شوز اور ویب سیریز میں بھی کام کرچکی ہیں ۔