بڑا دعویٰ،اہلخانہ لاعلم،عمران خان ہسپتال میں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کو گزشتہ شب پمز اسپتال منتقل کیے جانے کی اطلاع ان کے اہلخانہ کو نہیں دی گئی۔
اسلام آباد میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قیدی کو طبی سہولیات سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے واضح حکم کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ نومبر کے بعد عمران خان کے اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، اور اس معاملے پر سپریم کورٹ کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔
اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے بنیادی حقوق نہیں مل رہے، جبکہ ملک میں صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔
