شازیہ منظور کے گانے پر ایک اور اداکارہ زمین پر گر پڑیں، ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)ّلائیو شو کے دوران گلوکاروں کے گانے پر اداکاراﺅں کا پرفارم کرنا عام سی بات ہے مگر بعض اوقات ایسا واقعہ ہوجاتا ہے جو سوشل میڈیا کی زینت بن جاتا ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔چند روز قبل لاہور میں ہونے والے فیشن شو کے دوران بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب اداکارہ علیزے شاہ گلوکارہ شازیہ منظور کے گانے پر پرفارم کر رہی تھیں کہ اچانک ان کا لہنگا ان کے پاﺅں میں پھنس گیا جس پر اداکارہ فرش پر گرپڑیں اور اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئیں ۔
ایسا ہی ایک واقعہ اس وقت پیش آیا جب گلوکارہ شازیہ منظور نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس کی میزبان جگن کاظم تھیں، لائیو شو کے دوران شازیہ منظور گانا گا رہی تھیں کہ اس دوران پروگرام کی میزبان جگن کاظم جھومتے ہوئے گلوکارہ کی طرف بڑھ رہی تھیں کہ اچانک ان کا فلیپر ان کے پاﺅں میں آگیا جس پر وہ فرش پر گر پڑیں تاہم شازیہ منظور نے انہیں اپنی بانہوں میں لے لیا جس طرح انہوں نے علیزے شاہ کو پکڑ لیاتھا۔واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور ابتک 75 ہزار سے لوگ اسے دیکھ چکے ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)