وطن واپسی کیلئے بے تاب افغان مہاجرین کے طورخم بارڈر پر بھنگڑے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغان مہاجرین وطن واپسی کیلئے طورخم بارڈر(Torkham Border) پہنچنے پر خوشی سے ناچنے لگے ۔
ذرائع کے مطابق افغان مہاجرين طورخم بارڈر پہنچنے پر خوشی کا اظہار کرکے بھنگڑے ڈال کر جھوم اٹھے، جبکہ اس موقع پر گاڑیوں کی ڈرائیورز بھی ان کے ساتھ اس خوشی میں شریک ہوئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ رش کی وجہ سے 6 یا 7 دن بعد طورخم پہنچنے پر افغان مہاجرین نے بھنگڑے ڈالے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

WhatsApp
Get Alert