کامیڈین جمی کمل میلانیا ٹرمپ کو متوقع بیوہ کہہ کر مشکل میں پھنس گئے
واشنگٹن(قدرت روزنامہ)معروف کامیڈین جمی کمل کا مذاق ان کو ہی منہگا پڑ گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمی کمل نے خاتون اول میلانیا کو مذاق میں متوقع بیوہ کہا تھا جس پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ناراض ہوگئے۔
وائٹ ہاؤس نے جمی کمل کی برطرفی کا مطالبہ کیا جب کہ ڈزنی کے ٹی وی لائسنس بھی خطرے میں پڑگئے اور امریکی کمیونی کیشن کمیشن نے ڈزنی کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔
اس حوالے سے جمی کمل نے وضاحت کی کہ صدر اور ان کی اہلیہ کے درمیان 23 سالہ عمر کے فرق کے بارے میں ایک ہلکا پھلکا طنز تھا۔
ادھر اداکار جارج کلونی بھی جمی کمل کے دفاع میں میدان میں آگئے اور کہا کہ جمی ایک کامیڈین ہے اور اس کے مذاق پر بیان بازی خطرناک ہے۔
دوسری جانب ڈزنی نے بھی ایف سی سی کو قانونی جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
