شہناز گل کی نئی ڈانس ویڈیو پر عاصم ریاض برہم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سدھارتھ شُکلا کے دوست گلوکار عاصم ریاض نے اداکارہ شہناز گِل کی نئی ڈانس ویڈیو پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ جاری کیا ہے۔بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شُکلا کے سابق ساتھی عاصم ریاض نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کچھ رقص کی ویڈیوز دیکھیں، سنجیدگی سے کہنا ہوگا کہ لوگ اپنے پیاروں کو بھول جاتے ہیں، کیا بات ہے۔


گلوکار نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ نیو ورلڈ کا بھی استعمال کیا ۔


واضح رہے کہ حال ہی میں شہناز گِل نے اپنے منیجر کوشل جوشی کی منگنی میں دیگر دوستوں کے ساتھ رقص کیا تھا جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔اس ٹوئٹ پر شہناز گِل کے مداح انہیں کسی پر یوں تبصرہ کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں تو کوئی ان کا ساتھ دے رہا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شُکلا 40 برس کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے تھے۔عاصم ریاض کو سدھارتھ شُکلا کا قریبی دوست سمجھا جاتا ہے جبکہ شہناز گِل ان کی گرل فرینڈ تھیں۔